جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت استعماری اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت وحشیانہ ظلم و بربریت اور استعماری اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر مسلسل بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے اورمقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد پوری عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے، سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاری، پکڑ دھکڑ اور تلاشی کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں اور عام لوگوں کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنانے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے جموں و کشمیر میں بھارت کی اخلاقی اور قانونی حیثیت واضح ہوتی ہے۔