ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھوبیٹھے ہیں: نیئر بخاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی کے ماورائے اقدام کو سپریم کورٹ نے ختم کر کے اسمبلی بحال کی وہ اب صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات کھلے دل سے ہوتے ہیں مشروط نہیں ہوتے،عمرانی سوچ کے تحت مقصد حکمرانی اور اقتدار میں بیٹھنا ہو تو معاملات نہیں چلتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے باوجود عارف علوی نے اسمبلی توڑی، عمران دور کی عوام کو دی گئی تکالیف اور مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، مستقبل کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے۔