لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں معشیت ختم، اخلاقیات ختم، مگر پاکستان کے لوگ جاگ چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں کس کرب سے گزرا، مگر ان میں اخلاقی جرات نہیں، فاشسٹ حکومت اتنی ذلت سے حکومت سے الگ کیے جائیں گے۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن نے جس طرح اسکو گرفتار کرایا، الیکشن کمیشن کے لیے شرم کی بات ہے۔سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بیہودہ کیس بنایا، اس حکومت میں بڑوں کا ادب بھی ختم ہوگیا ہے۔
Next Post
آئندہ انتخابات میں آل شریف لاہور میں بھی منہ چھپاتی پھرے گی فیاض چوہان
Thu Jan 26 , 2023
بیگم صفدر کو پتہ چلے گا، جب الیکشن کا بگل بجے گا،جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا مریم مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے اس لئے ہمارے دلیر لیڈر کو حراست میں لے لیا لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز […]
