تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، اقلیت کواکثریت پر مسلط کرنے کے نتائج کبھی اچھے نہیں نکلتے
راؤ انوار وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں،فواد کوکپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کیلئے نظام کو چیلنج کیا ہے، گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، تاریخ کا سبق ہے اقلیت کواکثریت پر مسلط کے نتائج اچھے نہیں نکلتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ راؤ انوار جیسے لوگ وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں اور فواد چوہدری جیسی سیاسی شخصیت کے چہرے پر کپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے، ان کو گھسیٹ کر عدالت میں پیش کیا گیا، ان کو ایسے پیش کیا گیا جیسے وہ دہشتگرد ہیں۔انہوں نے مزید کہا 25 مئی کے واقعات میں ملوث افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔شہزاد وسیم نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تحفظات ہیں، پلی بارگین کرنے والا نگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا اور رجیم چینج سازش میں محسن نقوی کا کردار بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کو لگا کر شفاف انتخابات پر پہلا سوالیہ نشان لگادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے رویئے پر تبصرہ کیا تھا، قانون تو نہیں توڑا، ان پر جس طرح کریک ڈاؤن کیا گیا وہ شرمناک ہے۔الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہیانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے اقدامات نہ کرے جس سے جانبداری ثابت ہو، ان کے فیصلوں سیجانبداری ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار نظرنہیں آتا جبکہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا ہے۔
