سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت کےلئے سعید اجمل دبئی روانہ

لاہور: سری لنکا کے خلاف ہوم سریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹر سعید اجمل لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا آسان حریف نہیں،انشاءللہ ٹف ٹائم دیں گے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مسلسل کھیل کے باعث بورڈ سے آرام کی درخواست کی تھی جس کے بعد چند روز کی اجازت ملی ، اب مکمل طور پر تازہ دم ہوں،انشااللہ اچھا کھیل پیش کروں گا،گزشتہ روز افغانستان سے کھیلے گئے۔میچ کے بارے میں سعید کا کہنا تھا کہ جیت جیت ہوتی ہے، چاہے آخری گیند پر ہو۔باولنگ کوچ محمد اکرم کے بارے میں سعید کا کہنا تھا کہ انھوں نے باولنگ کے شعبے میں بہت محنت کی ہے اور اسکے مثبت نتائج نکلے ہیں،اگر بیٹنگ کوچ آ گیا تو کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔

Next Post

جونیئر ہاکی :پاکستان کی ارسلان قادرپر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی

Mon Dec 9 , 2013
نئی دہلی: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے الجھنے والے پاکستان کے ارسلان قادر پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔نئی دہلی کے دھیان چند اسٹیڈیم میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران23 ویں منٹ میں ارسلان قادر کی ہاکی لگنے سے جرمن کھلاڑی گرگیا جس کی بنیاد پر امپائر نے […]