خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ق لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں شجاعت برطرف، وجاہت صدر منتخب

طارق بشیر چیمہ بھی فارغ، پرویز الٰہی پنجاب کے بلامقابلہ صدرچن لئے گئے
لاہور(پی پی آئی)چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا مسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے،چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے،چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق)پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے،کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیاگیا،طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے،سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق)باب رضوان پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔