فسادی کو انجام تک نہ پہنچایا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی:جاوید لطیف

غیر قانونی گرفتاریوں کا حامی نہیں، لیکن بار بارایک ہی جرم کوغلطی نہیں کہا جاسکتا
دباؤ میں لاکر اور گالیاں دے کرہی ملک کا نظام چلانا ہے تو سب کو آزادی دے دیں
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنا چاہتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار گیارہ سے لانچ عمران خان دو ہزار چودہ میں فسادی بن گیا جس کے بعد گرفتاریاں ہوئیں پہلے نہ عدالتیں لگتیں نہ اس کا میڈیا پر تذکرہ ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کا حامی نہیں ہوں لیکن بار بار وہی جرم کرنے کو غلطی نہیں پالیسی یا بیانیہ کہا جاتا ہے اور اگر دباؤ میں لاکر اداروں کو مرضی کے فیصلے لینے ہیں اور اگر گالی دے کر ملک کے نظام نے چلنا ہے تو ہر جماعت کو آزادی دیدیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر اور معیشت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے کہتے ادارے یا ریاست ریڈ لائن نہیں عمران خان ریڈ لائن ہے اگر انکو گرفتار کیا تو پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں گے، کیا یہ پیغام نوجوانوں کو دے رہے ہیں؟وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو چھ ماہ دے دئیے گئے تو اس کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا لیکن ہم نے اپنی گردن ملک و ریاست کیلئے پیش کر دی اور اگر ہماری ملک و ریاست کیلئیقربانی کو کوئی شک کی نگاہ سے دیکھے گا تو پھر زبانیں کھولیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت سے کوئی بھی شخص ہو اگر کوئی بغاوت یا انتشار پر اکساتا ہے تو انجام تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ اگر فسادی کو انجام نہ پہنچایا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی اور یہ کسی بھی حکومت کا نہیں اداروں کا کام ہے جو بھی غلط کام کرے وہ نوٹس لے

Next Post

ق لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں شجاعت برطرف، وجاہت صدر منتخب

Thu Jan 26 , 2023
طارق بشیر چیمہ بھی فارغ، پرویز الٰہی پنجاب کے بلامقابلہ صدرچن لئے گئے لاہور(پی پی آئی)چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا […]