عمران کا ہمیشہ ساتھ دیں گے، چودھری پرویز الٰہی

ان کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی:سابق وزیر اعلیٰ
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ، انہیں کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں۔ پی پی آئی کے مطابق پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال کے برابر کام کیا ہے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی، عمران خان کو کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں،ن لیگ والے چاہتے تھے اسمبلیاں مدت پوری کریں، لاہور کو 21 ارب روپے کے منصوبے دیئے۔

Next Post

فسادی کو انجام تک نہ پہنچایا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی:جاوید لطیف

Thu Jan 26 , 2023
غیر قانونی گرفتاریوں کا حامی نہیں، لیکن بار بارایک ہی جرم کوغلطی نہیں کہا جاسکتا دباؤ میں لاکر اور گالیاں دے کرہی ملک کا نظام چلانا ہے تو سب کو آزادی دے دیں وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لاکر مرضی […]