برازیلی بچوںمیں معاشرتی اقدار کی آگہی کیلئے فیفا کی کوششیںجاری

سلواڈور: بچوں میں معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے فیفا نے فٹ بال کا سہارا لے لیا،برازیل میں بچوں کو غیر ضروری سرگرمیوں سے ہٹا کر فٹ بال کی طرف راغب کیا گیا۔برازیل کے شہر سلواڈور میں فیفا کی جانب سے ایک فلاحی ادارے کی ٹیم پہنچی۔ہوپ فور فٹبال نامی تنظیم کے زیر اہتمام بچوں میں فٹ بال کے ذریعے معاشرتی اقدار کا شعور پیدا کرنے کے لیے خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔حصہ لینے والے بچوں کا تعلق برازیل کے متوسط خاندانوں سے تھا۔لیکچرز کے بعد بچوں نے دلچسپی سے فٹ بال کے کھیل میں حصہ لیا۔اس موقع پر آرگنائزر کا کہنا تھا کہ بچوں میں فٹ بال کے کھیل کو متعارف کرانے کا مقصد انہیں صحت مند زندگی کی طرف لانا ہے۔

Next Post

سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت کےلئے سعید اجمل دبئی روانہ

Mon Dec 9 , 2013
لاہور: سری لنکا کے خلاف ہوم سریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹر سعید اجمل لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا آسان حریف نہیں،انشاءللہ ٹف ٹائم دیں گے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مسلسل کھیل کے باعث بورڈ سے آرام کی درخواست […]