برازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمیبرازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمی

جوائن ویلی: برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں نے گراونڈ کو اکھاڑہ بنا دیا، ایک دوسرے پر حملوں میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ برازیل کے شہر جوائن ویلی میں دو شہروں کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا کہ تماشائی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران میچ ڈیڑھ گھنٹے تک روکنا پڑا جس کے بعد پولیس نے آکر حالات کو قابو کیا۔ تصادم میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ ایک شخص کی حالت نازک ہونے پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Next Post

برازیلی بچوںمیں معاشرتی اقدار کی آگہی کیلئے فیفا کی کوششیںجاری

Mon Dec 9 , 2013
سلواڈور: بچوں میں معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے فیفا نے فٹ بال کا سہارا لے لیا،برازیل میں بچوں کو غیر ضروری سرگرمیوں سے ہٹا کر فٹ بال کی طرف راغب کیا گیا۔برازیل کے شہر سلواڈور میں فیفا کی جانب سے ایک فلاحی ادارے کی ٹیم پہنچی۔ہوپ فور فٹبال نامی تنظیم کے زیر اہتمام بچوں میں فٹ بال کے […]