خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں شروع سے ہی پیاری تھی،میک اپ سے لْک چینج کیا، سرجری نہیں کروائی:ندا یاسر

پہلے اخبار جہاں والی خواتین کی طرح تیار ہونے کا شوق تھا، بالوں میں گجرے بھی لگاتی تھی
لیکن وقت کے ساتھ گروم ہوتی گئی،پھرمیں نے اس طرح تیار ہونا چھوڑ دیا:معروف میزبان
کراچی(پی پی آئی)معروف میزبان ندا یاسر نے خود سے متعلق سرجری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں اپنی چند پرانی تصاویر دکھائیں جن میں وہ بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے اخبار جہاں والی خواتین کی طرح تیار ہونے کا کافی شوق تھا، میں بالوں میں گجرے لگاتی تھی اور میک اپ بھی اسی طرح کرتی تھی۔ندا یاسر نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں گروم ہوتی گئی اور میں نے اس طرح تیار ہونا چھوڑ دیا، ہاں لوگ ضرور یہ کہتے ہیں کہ میں نے سرجری کروائی ہے لیکن یہ سچ نہیں۔میزبان نے کہا کہ میں نے جو لْک چینج کیا ہے وہ میک اپ سے کیا ہے سرجری نہیں کروائی اور نہ ہی مجھے ضرورت ہے کیونکہ میں شروع سے ہی پیاری تھی۔واضح رہے کہ ندا یاسر نے پی ٹی وی میں بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں