نگران وزیراعلیٰ جوکچھ کر رہے ہیں وہ انکا کام نہیں ہے وہ صرف فری اینڈ فیئرالیکشن کروائیں
آئین کے تحت گورنر پنجاب الیکشن شیڈول کا اعلان کریں، ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ہے
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجابچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جوکچھ کر رہے ہیں وہ انکا کام نہیں ہے وہ صرف فری اینڈ فیئرالیکشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت گورنر پنجاب الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی دوڈھائی ماہ کی نوکری ہے اس کے بعد گھر ہی واپس آنا ہے اور جب الیکشن شیڈول آگیا تو پھر کسی نے اس کو منہ بھی نہیں لگانا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔
