مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہید مقبول بٹ کا یوم شہادت الگ الگ نہ منائیں:والدہ شاہ مالی بیگم کی کھلے خط میں اپیل

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرجموں کشمیر نیشنل لبریشن فرنٹ کے بانی اور گوریلا کشمیری لیڈر محمد مقبول بٹ شہید کی والدہ شاہ مالی بیگم نے ایک کھلے خط میں دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے کشمیر یوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت مل کر بنائیں الگ الگ جلسے جلوس اور پروگرام اس دفعہ نہ کریں، نوے سالہ شاہ مالی بیگم نے کہا ممکن ہے یہ میرا مقبول بٹ کے ماننے والوں سے آخری مطالبہ ہو۔ میری صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں آئندہ برس بھی یہ دن دیکھ سکوں۔ حالات اشارہ کر رہے ہیں کہ میرے لخت جگر کی طرح تہاڑ جیل میں قید یسین ملک اور بٹہ کراٹے فاروق ڈار کو بھی بھارت پھانسی دے سکتا ہے یا پھر ان کو قتل کرکے ان کی موتوں کو حادثاتی موت قرار دے سکتا ہے۔ اگر اس دفعہ ہر محلے، گلی کوچے اور شہر و بازار میں بھانت بھانت کی بولیاں بولنے کے بجائے مقبول بٹ کی تصویر کے نیچے سارے لوگوں نے یک آواز ہو کر یوم شہادت منایا تو میں سکون کی حالت میں موت قبول کرکے اگلی دنیا میں مقبول بٹ اور اس کے چاہنے والوں کو جا کر پیغام دے دوں گی کہ تمارے ماننے والے ایک آواز ہوچکے ہیں شاہ مالی بیگم کی طرف سے جاری اس کھلے خط میں یہ بھی کہا کہ چار بیٹے میں نے قربان کیے اب نوے سال کی عمر میں خود قربانی دینے تیار ہوں