ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

لاہور(پی پی آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے پنجاب کی نگران کابینہ میں شمولیت کی ان کے بھائی احسن ریاض نے تصدیق کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابقفاسٹ بولر وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،تاہم وہاب ریاض ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کیلیے ڈھاکہ میں موجود ہیں، اس لیے انکے بھائی احسن ریاض نے وہاب کے نگران کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔احسن ریاض کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے بھائی نگران وزیر کا حلف نہیں اٹھا سکے، وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں قومی فاسٹ بولر کو سپورٹس منسٹری دی جائے گی۔