کراچی (پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں “30 انڈر 30 جنوبی ایشائی” فہرست میں جگہ بنالی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار “ایسٹرن آئی” ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتاہے۔پی پی آئی کے مطابق رواں برس جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نژاد کینیڈین فنکار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔رواں برس جن فنکاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں 29 برس کے اذان خان، سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزا ہاشمی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیو کی سیریز “مس مارول” سے شہرت حاصل کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
Next Post
اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج آف
Fri Jan 27 , 2023
کامرس اینڈ اکنامکس کاسالانہ اجلاس آئندہ ماہ منعقد ہوگا کراچی (پی پی آئی)اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، کراچی کے 48ویں سالانہ انتخابات برائے 2023ء کے سلسلہ میں کامکس اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، کراچی کی سالانہ جنرل میٹنگ اتوار […]
