ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹیلی جنس ایجنسیز نے بڑی تباہی سے بچا لیا،خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک گرفتار

پشاور(پی پی آئی) انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بروقت ایکشن، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔سکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی بھی برآمد کی گئی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان میں اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ستانا جان چھپنے کیلئے 4 مکانات کو بطور ٹھکانے استعمال بھی کر رہا تھا، یہی مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے، افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا تھا۔