ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی،ڈالر270کا ہوگیا،پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔موجودی حکو مت کا مسئلہ غریب کوریلیف نہیں تکلیف دینا ہے اور اپنے کیس ختم کراناہے،اس ملک کودہشت گردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے،لال حویلی پرقبضے کاخواب دیکھنے والے زلیل اوررسوا ہونگے اورہم انکا مقابلہ کریں گے فتح حق کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 10فروری تک آ ئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہونگی۔قوم پیٹ پرپتھرباندھ لیگی قومی خودمختاری پرسودا نہیں کریگی۔ادارے اوراثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں۔آئی ایم ایف کے ز بح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں۔معاشی سیاسی دہشت گرداورقبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔