ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، پیپلزپارٹی کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ آصف زرداری نے اْنھیں قتل کرانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کیونکہ جو پہلے چار نام دیے تھے ان کے ساتھ آصف زرداری کا نام بھی آئے گا۔عمران خان کے بیان پر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان روزہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں، عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہیں، جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو فوج کو گالیاں دینا شروع ہو گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پرایک مخصوص الزام لگایا ہے، ان کے بیان سے تکلیف ہوئی، اْس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری قیادت پر الزام لگایا گیا ہے، کل کو کوئی پی ٹی آئی کارکن اس پر مشتعل ہوسکتا ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور تحقیقات ہونی چاہیے، عمران خان ثبوت نہ دیں تو اْنہیں سزا ملنی چاہیے۔
اس موقع پر پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان نیجو الزام آصف زرداری پر لگایاجھوٹا اور بے بنیاد ہے، ان بے بنیادالزامات پر عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کررہیہیں۔پریس کانفرنس کے دوران فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان کا دماغ چل گیا ہے، وہ خود دہشت گردوں کا سرپرست رہاہے،آصف زرداری دہشت گردوں کو کیسے پیسے دے سکتے ہیں؟۔