جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت

آزادی اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ آزادای اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اسلاموفوبک واقعہ ہے جیسا چند روز قبل سویڈن میں ہوا تھا، قرآن پاک کی بے حرمتی مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کے حق کا استحصال ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اس قانونی فریم ورک پر بھی سوالیہ نشان ہے جس کے پیچھے نفرت پھیلانے والے چھپتے ہیں، اس وقت دنیا کو پرامن بقائے باہمی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات ڈنمارک کے حکام تک پہنچائے جارہے ہیں، ہم ڈنمارک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے، ڈنمارک ان نفرت انگیز اور اسلاموفوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔