مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی، استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں

استقبالیہ کیمپ قائم،بینرز آویزاں، کنٹینر تیار، رابطہ مہم شروع کی جائے گی
سکیورٹی سخت، واک تھرو گیٹ نصب، تنظیم نو کریں گی:مریم اورنگزیب
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ہفتہ کی سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز وطن واپس آکر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی راہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا بہت جذبے اور خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ان کے استقبال کے لئے لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ کے رستوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔اسکے علاوہ مریم نواز کے لئے کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا ہے جہاں سے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب کر دئے گئے۔کارکنان واک تھرو گیٹس سے گذر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے۔

Next Post

پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں ضمنی الیکشن کے معاملہ پر اختلاف

Sat Jan 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں ضمنی الیکشن کے معاملہ پر اختلاف پایا جاتا ہے پی ڈی ایم قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہتی جبکہ پی پی پی قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لڑنا چاہتی ہے، پی پی آئی کے مطابق پیپلز […]