نگران صوبائی وزیر محمد غفران سرکاری مراعات لینے سے رضاکارانہ طور پر دستبردار

پشاور (پی پی آئی) کے پی کے کابینہ کے نگران وزیر محمد غفران سرکاری مراعات لینے سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر محمد غفران نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق خط میں ان کا کہنا تھا کہ بطور نگران وزیر اپنے دفتر کے کسی بھی مراعات سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوتا ہوں۔انہوں نے خط میں لکھا کہ تنخواہ، الاؤنسز، پی او ایل، ٹی اے ڈی ایز، رہائش، اسٹاف بشمول ڈرائیور وغیرہ سب اخراجات لینے سے دستبرار ہوتا ہوں۔نگراں وزیرنے کہا کہ اپنی صلاحیت اور ضمیر کے مطابق عوام اور صوبے کی خدمت کرتا رہوں گا۔محمد غفران نے خط چیف سیکرٹری اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ارسال کر دیا۔