جائے تاکہ مذہبی ذمہ داریاں اداکر سکیں: حریت کانفرنس
سری نگر (پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کی معروف سیاسی اورمذہبی شخصیت میر واعظ عمر فاروق کی 3برس سے مسلسل نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی مذہبی، سیاسی اور سماجی ذمہ داری پوری نہیں کر پارہے ہیں۔ انجمن نے کہاکہ رجب المرجب میں انھیں رہا کیا جائے کیونکہ میر واعظ پر گزشتہ تین سال سے جاری پابندیوں سے نہ صرف وہ صدیوں سے جاری میر واعظ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں بلکہ وادی کشمیر سے ہر جمعہ کو ان کا خطبہ سننے کیلئے جامع مسجد آنے والے لوگوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔ میرواعظ کے پیروکار ان کی مسلسل گھر میں نظربندی سے سخت مایوس ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
