جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیلہ میں مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ مالکان کے خلاف درج

لسبیلہ(پی پی آئی)بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ مسافر کوچ مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں کوچ مالکان ظہور اور منظور احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل، غفلت، غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ اور جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی چلانے کی ہدایت کی۔ایک مسافر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث بار بار ہچکولے کھاتی رہی، بار بار گاڑی کو ٹھیک کرنے کا کہتے رہے، ڈرائیور نے مالک کو موبائل فون پر آگاہ کیا تو مالک نے سفر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔