راولپنڈی (پی پی آئی) متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4 یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر کارروائی کی، دوران کارروائی شیخ رشید موجود نہ تھے، کارروائی پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لال حویلی کے خلاف کارروائی کے دوران ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کی گئی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سمیت وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس پر غیرقانونی قابض ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد نوٹسز کے باوجود شیخ رشید اراضی کے مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی کارروائی رکوانے کے لیے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست عدالت خارج کرچکی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کا کیس زیر سماعت ہے اس لئے لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔لال حویلی اور اس سے منسلک پراپرٹی کے 7 یونٹس سیل کیے گئے ہیں، لال حویلی شیخ رشید کے قبضے میں ہے جس کا رقبہ 6 مرلہ ہے۔لال حویلی کے گراؤنڈ فلور پر چار دکانیں ہیں جن کو سیل کیا گیا ہے۔لال حویلی کے گراؤنڈ فلور پر بنی 2 دکانوں پرشیخ رشید نیآفس بنارکھا تھا جن کوسیل کیا گیا۔حویلی کے گراؤنڈ فلور پر دو دکانیں کسی دوسرے شخص کے قبضے میں تھیں جن کو بھی سیل کیا گیا۔لال حویلی کے اندر رہائشی حصے کو سیل نہیں کیا گیا۔لال حویلی سے منسلک سیل کی گئی دوسری پراپرٹی شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے قبضے میں تھی۔شیخ صدیق کے قبضے میں پراپرٹی 3 مرلوں پرمشتمل تھی۔
Next Post
پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکا، 2 اہلکار شہید، 90 افراد زخمی
Mon Jan 30 , 2023
پشاور (پی پی آئی)پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی […]
