توشہ خانہ فوجداری کیس،عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے
الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان پر فرد جرم کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نیسیشن عدالت کوشکایت بھیج رکھی ہے۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Next Post

پشاور دھماکے میں شہداکی تعداد 87 ہوگئی،

Tue Jan 31 , 2023
سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے پرزور مذمت پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہدا کی تعداد 87 جبکہ زخمیوں کی تعداد 57 ہو گئی، مسجد کے ملبے تلے سے مزید 7 لاشیں […]