پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت کشمیریوں کی املاک توضبط کرسکتی ہے تاہم وہ انکے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی:شبیر شاہ

سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں حریت کانفرنس کے دفتر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں اس اقدام کو مقبوضہ علاقے میں سیاسی مخالفین کو جبری طورپر خاموش کرانے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے مذموم ایجنڈے کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے بھارتی نسل پرست حکومت کو خبردار کیاکہ وہ کشمیریوں کو دیوار سے لگانے سے باز رہے۔شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پائے جانیوالے شدید غم و غصے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کشمیری عوام کی املاک کو ضبط تو کر سکتی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے دل و دماغ سے جذبہ حریت کو مٹا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس تلخ حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ آزادی کی عوامی تحریکوں کو چلانے کیلئے دفتر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی جس کیلئے انہیں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے چند روز قبل سرینگر میں کل جماعتی کانفرنس کے دفتر کی عمارت کو جھوٹے الزامات کے تحت ضبط کر لیا ہے۔