پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوراب لہہ میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا استور، گوپس، کالام، پاراچنار میں پارہ منفی 07 رہا، بگروٹ، مالم جبہ، قلات، کوئٹہ منفی 05 ریکارڈ مری اور اسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔آزاد کشمیر میں بارش و برفباری کا سلسلہ تھم گیا، شاہراہوں پر شدید برف پڑنے سے نیلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے 5 اضلاع کی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔شدید برف پڑنے کی وجہ سے وادی گریس شاہراہ مسلسل 15 روز سے بند ہے، محکمہ شاہرات نے شاہراہوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔