سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی ساتھ قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کریں گے:اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیاتھا۔ موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کاخیرمقدم کیا اور آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف نے نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔آئی ایم ایف وفد کی سربراہی مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی۔ مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ امیدہے پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کے لیے شرائط پر پورا اترے گا۔اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا۔آئی ایم ایف چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگا۔مالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اسحاق ڈارنیکہاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیاتھا،موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کے لیے اعلی ٰسطح کی کمیٹی بنائی ہے۔توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔