ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور دھماکہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی، مرکزی و صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے: سراج الحق

پشاور(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے اور مرکزی و صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پولیس نے ہمیشہ مشکل وقت میں خدمات انجام دی ہیں، پورے ملک میں سوگ منایا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کو بچانے کے لیئے ان پاس کیا پلان ہے، افغانستان افغانیوں کا ہے وہ اپنے ملک کو سنبھال سکتے ہیں، اپنے ملک کو سنبھالنے کی کوشش کریں افغانستان کو افغانیوں کے لئے چھوڑیں۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سو بار افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرے لیکن اپنی قوم کو بھی تحفظ دے، اگر ملک کو تحفظ نہیں دے سکتے تو ناکامی تسلیم کریں، نیشنل سکیورٹی پلان کے سارے فیصلے ردی کی ٹھوکریوں میں ہیں۔