ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندرانتخابات کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھا لیکن گورنر خیبرپختونخوا نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، بروقت الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، آئین میں درج ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں لیکن اب تک گورنر نے تاریخ نہیں دی جو غیر آئینی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پتا نہیں پی ڈی ایم الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، نگران کابینہ غیرسیاسی ہوتی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کی کابینہ ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی 90 روز میں الیکشن کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جو زیر سماعت ہے۔