ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، آصف زرداری

عوام کے مسائل حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، سابق صدر
کراچی (پی پی آئی)سابق صدر آصف زرداری نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق منگل کے روز انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے، عوام کے مسائل حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔آصف زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرے۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔