پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائیاں دبئی جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں میں بیرون ملک کیپسولز کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم شمالی وزیرستان کا رہائشی ہے۔اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے بھی 52 چرس، اور 31 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم کا تعلق مردان سے ہے، دونوں واقعات میں اسمگلنگ میں ملوث مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب اسلام آباد کے رہائشی ملزم سے 510 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم برآمدہ چرس طلباکو فروخت کرتا تھا۔اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم سے 70 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، سوات کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔اے این ایف حکام کے مطابق لاہور میں ایمپریس روڈ پر واقع نجی کورئیر آفس میں ناروے سے بھیجے گئے پارسل میں سے 31 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔