پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں: شیخ رشید

عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے
راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں، ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی۔انہوں نے کہا کہ میرے وکیل نعیم حیدر نے تھانے میں بیان جمع کرادیا، یہ بیان پولیس لینے سے انکاری ہے۔شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتار کیا جائے پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کو ختم کردیا۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظارحسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔