پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں دو کم عمر لڑکوں اور ایک خاتون سمیت 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے چار نوجوانوں کو دوجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے تین خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ما ہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور دھماکوں کی وجہ سے 15 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران گھروں پر چھاپوں کے دوران 137 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، طلبااور عام نوجوان شامل تھے۔گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر پر کالے”قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے“کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔