پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید نے تھانہ طلبی کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ رات کے وقت انہوں نے ہماری ذاتی ملکیت پر قبضہ کیا، اگر یہ ہماری ذاتی ملکیت نہ ہوتو ہمیں چوک میں لٹکا دیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو بحران میں داخل کرنے کی سازش کی گئی، گھر گھر میں ایک قیامت کا پہلو ہے، لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں، آئی ایم ایف والے آئے ہوئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے آئی ایم ایف کی شرائط کو اوپن کیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ تھانوں کے اندر غنڈہ گردی ہے، اپنے ایس ایچ اوز لگائے گئے ہیں، پسندیدہ لوگوں کو لگا کر اگر یہ سمجھتے ہیں کہ قانون خاموش تماشائی بنا رہے گا،تو یہ ان کی کم عقلی ہے، ہمیں پوری امید ہے ہمیں انصاف ملے گا، انصاف،آئین اور قانون ہمارا حق ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکشن کروائے جائیں، ہمارے جیل میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایک دن میں آپ ذلیل ہوئے ہیں، لوگوں کی ذاتی ملکیت پر رات کے اندھیرے میں ایف آئی اے نے قبضہ کیا ہے، رینجرز اور ایف سی نہیں آئی، ایف آئی اے کی بسوں میں آکر لال حویلی پر قبضہ کیا گیا، پولیس ہمراہ تھی، ہم طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن جو کام آپ لوگ کرنے جارہے ہیں، 15سے20دن میں حالات ایسے ہوں گے کہ کسی کو کال دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لوگ خود ہی چوک،چوراہے پر ہوں گے۔