پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صاف چلی شفاف چلی’کرپشن سرے عام چلی‘: شیری رحمان

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پی ٹی آئی کے بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)و فاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رپورٹ 2022 تحریک انصاف کے بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کا کرپشن کے حوالے سے بیانیہ صرف تقریروں اور مشہوری تک محدود تھا، ان کے چار سالا دور حکومت میں کرپشن کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی رہی۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹرپر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ صاف چلی شفاف چلی” کرپشن سرے عام چلی،ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کرپشن انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 درجے اوپر چلا گیا،پی ٹی آئی نے مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جبکہ خود میگا کرپشن اسکینڈلز میں ملوث رہے،اب عمران خان دعوہ کرتا ہے کہ ان کے دور میں کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا!۔شیر رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا۔ عمران خان کے اقتدار کے دوران پاکستان 2019 میں 120 ویں، 2020 میں 124ویں اور 2021 میں 140ویں نمبر پر آگیا۔ تحریک انصاف کے بدترین دور اقتدار کی وجہ سے پاکستان اس فہرست میں 140ویں نمبر پر پہنچ گیا۔