پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ، نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ ریکارڈ پیش کریں۔ دوران سماعت جاری مقدمے سے متعلق نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا، درخواست غیر موثر ہوگئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے؟ نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کے لیے نظرثانی کمیٹی قائم ہے جو کیسز متعلقہ فورم پربھیج رہی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیا جائے۔