پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست خارج کی جائے: عمران خان کی استدعا

اسلام آ باد(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست خارج کی استدعا کر دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جج ایک بار کیس سننے سے انکار کر دیں تو دوبارہ سننا غیر مناسب ہے۔سابق وزیر اعظم نے تحریری جواب میں جسٹس عامر فاروق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں لے سکتی۔درخواست کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماضی میں بھی عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں، یہ مسلمہ اصول ہے کہ ایک بار جج کیس سننے سے انکار کر دیں تو جج دوبارہ وہ کیس سنیں تو غیر مناسب ہے، نا اہلی کی درخواست خارج کی جائے۔