مسلم لیگ (ق)کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ق)کے لیگل ایڈوائزر اور معروف قانون دان عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عامر سعید کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے عامر سعید راں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر بھی ریڈ کر کے ہراساں کیا گیا اس سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

Next Post

اسلام پورہ لاہور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔