خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا

نیویارک (پی پی آ ئی) امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا، ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے مارچ 2003 میں گرفتار کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں 2003 میں گرفتاری کے 3 سال بعد گوانتاناموبے جیل لے جایا گیا جبکہ ایک معاہدے کے تحت انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔رہائی کے بعد ماجد خان نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں اور میں نے دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ہے، مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بیس سالوں میں دنیا بہت بدل گئی ہے اور میں بھی بہت بدل گیا ہوں۔
دوسری جانب رہائی کے بعد ماجد خان کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلیز بھیج دیا گیا ہے جس کا بیلیز کی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، بیلیز کے وزیر خارجہ ایمون کورٹنے نے کہا کہ خان دہشت گرد نہیں ہیں اور اگر وہ چاہیں تو رہائی پانے کے بعد اپنی باقی زندگی یہاں گزارنے کے لیے آزاد ہیں۔واضح رہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز 2002 میں ”دہشت گردی کے خلاف جنگ“ کے دوران پکڑے گئے قیدیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔