جمہوریہ چیک ( پی پی آئی )اسپین کے مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔ اسپینش رائیڈر نے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔اسپینش رائیڈر مارک مارکیوز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں بھی جاری رہا۔ مارکیوز نے سیزن کی مسلسل چوتھی ریس اپنے نام کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ جمہوریہ چیک سرکٹ پر اسپینش رائیڈر نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ پچاس اعشاریہ سات دو نو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ دانی پیڈروسا دوسرے اور یاماہا کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ دوہزار آٹھ میں مسلسل چار ریس جیتنے والے اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ مارکیوز1965 کے بعد ڈیبیو پر پانچ ریس اپنے نام کرنے والے پہلے اسپینش رائڈر ہیں۔مارکیوز دو سو تیرہ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ ٹیبل پر لیڈ کر رہے ہیں۔ دانی پیڈروسا ایک سو ستاسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔