عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ

بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے: یورپی میگزین میں انکشاف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرمایہ اور تحفظ دے رہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی انہی سہولیات کی وجہ سے پاکستان میں حملے کرنے کے قابل بنتی ہے، ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کی بھارت میں محفوظ پناہ گاہیں بھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنماؤں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔ بھارت کا مقصد پاکستان کی حکومت اور فوج کو کو کمزور کرکے خطے کا ٹھیکیدار بننا ہے، اور اس طرح بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں بھی کامیاب ہے۔ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ خطے میں امن کیلئے عالمی برادری بھارت کو کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے روکے اور لگام دے۔