عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنی ٹو یٹ میں لکھا کہ”عدالت کی کاروائی سے تقریباً واضح ہو گیا ہے پنجاب اسمبلی کے الیکشن اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے،تمام تحریک انصاف کے امیدوار حلقوں میں تیاری پکڑیں“۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، چیئرمین تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔