پشتون کبھی دہشتگرد اور فرقہ پرست نہیں رہے،ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں مظلوم کا ساتھ دینگے،محمود اچکزئی

پشین (پی پی آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیور عوام کی پارٹی میں بڑ ی تعداد میں شمولیت پر پارٹی کارکنوں نے غرور اور تکبر سے گریز کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرنا ہوگا ،پشتون افغان کبھی دہشتگرد اور فرقہ پرست نہیں رہے،ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں ہر سطح پر اور ہر قسم کے حالات میں مظلوم کا ساتھ دینگے ، اسلام پشتون افغان ملت کی زندگی کے ہر شعبے میں موجود ہے،اس مشترکہ صوبے میں پشتون بلوچ کی ہر شعبہ زندگی میں برابری تسلیم کرنا دونوں اقوام کی روشن مستقبل کا ذریعہ بن سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Next Post

کوئٹہ میں ینگ نرسز کا احتجاج،سروس اسٹرکچر کیلئے مظاہرہ و ریلی

Fri Feb 3 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی)ینگ نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں سول اسپتال کے احاطے میں مظاہرہ کیا ور ریلی نکالی، پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے ایم ایس کے دفتر تک مارچ کیا، اور کہا کہ نرسز کو سروس اسٹرکچر دیا جائے، کنٹریکٹ پر کام کرنے والی نرسز کو […]