شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک

نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا، اہل خانہ قریبی رشتے دارشریک

کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب ہوئی ہے۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اداکار عدنان صدیقی اور اسکواش کنگ جہانگیر خان نے بھی شرکت کی ہے۔تقریب میں کپتان بابراعظم،سابق کپتان سرفرازاحمد، شاداب خان، نسیم شاہ، میرحمزہ اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔ شاہین آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوا ہے۔شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریب نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا۔ تقریب نکاح میں اہل خانہ قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔