ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں 4رکنی قومی ٹیم حصہ لے گی:عالمگیر شیخ

کراچی: رواں برس متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں 4رکنی قومی ٹیم حصہ لے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیرشیخ کا خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ جونیئرز اور سینئر ایشیا ئی چیمپئن شپ کے لیے بہترین انداز میں تیاری کیا جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین جونیئرایونٹ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ہوگا۔ جس میں ماجد علی کی وائلڈ کارڈ انٹری کنفرم ہے۔ ہ باقی تین کھلاڑی نیشنل جونیئر مقابلوں کے بعد کوالیفائی کریں گے۔ عالم گیرشیخ نے بتایا کہ سینئر ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی اس بارمتحدہ عرب امارات کا شہرالعین کرے گا۔ اس میں بھی پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ میں قومی چیمپئن شپ کے بعد چار کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ کے لیے منتخب کے جائیں گے۔

Next Post

نیوزی لینڈ کو بھارت کیخلاف ہوم سیریز سے 35ملین ڈالر کا فائدہ

Tue Feb 4 , 2014
ویلنگٹن: بھارت کے ساتھ جاری کرکٹ سیریز سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اب تک 35ملین ڈالر کا فائدہ مل گیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ منافع نیوزی لینڈ میں ہونے والے کسی بھی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں […]