عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور پولیس لائنز خودکش حملے کے مقدمے میں نئی دفعات شامل

پشاور (پی پی آئی)پشاور میں گزشتہ دنوں پولیس لائنز خود کش دھماکے کی ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں ٹونائنٹی فائیو سی اور بی کی دفعات شامل کی گئیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دفعات مذہبی عبادت گاہ اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہیں۔ مسجد میں خودکش دھماکے کی ایف آئی آر میں پہلے ہی دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں کو کرائم سین سے شہید قرآن پاک کے نسخے ملے ہیں۔ ملبے سے ملنے والے شہید نسخے محفوظ کرلیے گئے۔واضح رہے کہ پولیس لائنز خود کش حملے میں شہدا کی تعداد 102 سے متجاوز کرگئی ہے، جب کہ حملے میں 220 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔