عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بات چیت کیلئے تیار ہیں: فیصل جاوید

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان سمیت ہم سب پر پرچے ہیں، ہم پر پرچے کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، ایک طرف مقدمات اور دوسری طرف یہ سیاسی اتفاق رائے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر اندر الیکشن ہونا لازمی ہے، کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں تاریخ پر تاریخ چل رہی ہے، جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہم پر پرچے کر دیئے گئے ہیں، مجھ پر 13 پرچے چل رہے ہیں، پہلے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے اب پرچے چھاپے جا رہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، ہر پلیٹ فارم پر شیخ رشید کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تیار ہیں۔آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، کوئی بل لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ بل صحافی تو کیا ہمیں بھی قبول نہیں، آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں۔