عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی اسلام آباد میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کی مذمت

اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر10 میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دنوں میں امپورٹڈ حکومت نے اسلام آباد کے آئی 10سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت،غیر انسانی فعل ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آباد میں احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت شہر کے جی الیون مرکز میں ٹھیلے لگانے والے متعدد افراد کو سرکاری سٹالز مفت فراہم کیے گئے تھے۔