اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں آج’یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

کراچی (پی پی آ ئی) پاکستان میں آ ج اتوار کے روز یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ پاکستانی عوام اور حکومت ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی تائید و حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔یہ دن بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے۔’یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری و نجی محکموں، تعلیمی اداروں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں، ریلیوں، سیمیناروں، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاؤں، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اعلیٰ شخصیات کے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے۔